کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی غیرقانونی اجازت پر ایس بی سی اے افسران سمیت 18ملزمان کے وارنٹ گرفتاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے جج امین اللہ صدیقی نے لیاری کے علاقے کھارادر میں رشوت لے کرغیر قانونی کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دینے کے مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، سب رجسٹرار، بلڈر سمیت 18 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کراچی میں صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج امین اللہ صدیقی کی عدالت کے روبرو لیاری کے علاقے کھارادر میں رشوت لے کرغیر قانونی کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیرکی اجازت دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ سب ملزم بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران ہیں۔ ملزمان نے رشوت کے عوض 7 منزلہ عمارت کی اجازت دی۔
ایس بی سی اے نے پہلے 3 منزلہ عمارت کی اجازت دی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ملزمان کیخلاف کھارا در پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔بعد میں مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن کو منتقل کیا گیا۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، سب رجسٹرار، بلڈر سمیت 18 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے مقدمے کا چالان بھی منظورکرلیا۔ چالان میں ایس بی سی اے کے 17 افسران ایک سب رجسٹرار اور ایک بلڈر سمیت 19 ملزمان کے نام شامل ہیں۔
ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز احمد ضمانت پر ہے۔ ملزمان میں ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ عامر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر جعفر امام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مہدی جعفری، ملزمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساؤتھ کامران وحید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساؤتھ ضمیر ایوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب، سینئر بلڈنگ انسپکٹر دلیپ کمار، انعام علی جتوئی، محمد عباس، عمیر دایو، فضل الحق، معرف الدین، شیخ رشید، عبد القادر، سب رجسٹرار صدر شکیل میمن اور بلڈر شکیل احمد شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے عمارت کی کی اجازت
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔