Jasarat News:
2025-08-01@23:04:31 GMT

عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونا سستا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 361300 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے 309756 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 16 ڈالر سے کم ہو کر 3398 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 18 ڈالر سستا ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملک میں سونے کی گئی ہے

پڑھیں:

کیا یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہونے والی ہے؟

رواں ماہ 15 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا جس پر عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی حکومت پر سخت تنقید کی گئی تھی، تاہم اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی بات کی جارہی ہے۔

وی نیوز نے خام تیل کی عالمی قیمت اور ڈالر کے تبادلہ نرخ کا جائزہ لیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پیٹرول کی قیمت میں واقعی ایک اور بڑی کمی متوقع ہے؟

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر علی پرویز کو پیٹرول کی قیمت میں ’تھوڑا‘ اضافہ کہنا بھاری پڑگیا

حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرتی ہے اور 15 جولائی کو جب آخری بار قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی تو اس وقت خام تیل کی قیمت 66.70 ڈالر فی بیرل تھی، جو اب بڑے اضافے کے بعد 70.25 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے۔

اسی طرح 15 جولائی کو ڈالر کا ریٹ 284.7 روپے تھا، جو اب کم ہوکر 283.19 روپے ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو بھی 75 روپے سے مرحلہ وار بڑھا کر 100 روپے کرنا ہے اس لیے یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس مرتبہ ڈھائی سے 5 روپے تک پیٹرولیم لیوی بھی عائد کردی جائے۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق، خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر کے بڑے اضافے اور ڈالر کے نرخ میں معمولی کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے کی کمی تو ممکن نظر نہیں آرہی، البتہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہے۔ تاہم وزارتِ خزانہ قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافے کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سفارش پر 31 جولائی کی شب کرے گی۔

مزید پڑھیں: رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے، نواز شریف کی ویڈیو وائرل

یہ بھی واضح رہے کہ حالیہ بجٹ سے قبل حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران یہ طے کیا تھا کہ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کو بتدریج 100 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا، اگرچہ فی الحال مکمل 100 روپے لیوی لاگو نہیں ہوئی، لیکن موجودہ قیمت میں 75 روپے 52 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں، جو صارفین سے وصول کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پٹرول 7. 54 روپے لٹر سستا، ڈیزل 1.48 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی 17.74 روپے کلو سستی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
  • کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
  • حکومت نے پٹرول سستا کر دیا
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • سونے کے نرخ میں اضافہ
  • کیا یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہونے والی ہے؟