کمشنر کراچی نے شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سڑکوں پر رکشے چلانے پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔ 

کراچی کی 20 سڑکوں پر 3 سیٹر اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی۔

ٹریفک پولیس کو پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لیے اختیارات دے دیے گئے،  گزشتہ ماہ شہر کی 11 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ان سڑکوں میں شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، دو تلوار شاہراہ فردوس، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد منہاس، ماڑی پور روڈ، شاہراہ پاکستان شامل ہیں۔

حب ریور روڈ، قائدآباد سے لانڈھی89، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپرہائی وے سے ملیر ہالٹ اور سرجانی عبداللہ چوک بھی ان سڑکوں میں شامل ہیں جہاں رکشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رکشوں کے داخلے پر پابندی سڑکوں پر

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر

پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چلان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے نظام کو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں
  • امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
  • وائٹ ہائوس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی
  • پنجاب میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد، صوبے بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی