UrduPoint:
2025-08-02@08:56:18 GMT

سعودی شہروں کیلئے "یلو الرٹ" جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

سعودی شہروں کیلئے 'یلو الرٹ' جاری

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2025ء) سعودی شہروں کیلئے "یلو الرٹ" جاری ، سعودی عرب کے کئی شہروں میں قیامت خیز گرمی کی لہر متوقع، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے متعدد شہروں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات نے مشرقی ریجن کے رہائشیوں کو خصوصی طور پر انتباہ کیا ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک گرمی سے بچنے کی کوشش کریں۔

محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا قوی امکان ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی گرمی 48 اور47 ڈگری کے درمیان رہے گی‘۔ ’اس سے ملتی جلتی کیفیت ریاض شہر کے علاوہ ریجن کے متعدد شہروں میں ہوگی جہاں گرمی 47 اور48 ڈگری کے درمیان رہے گی‘۔

(جاری ہے)

محکمے نے کہا ہے کہ ’ادھر مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت ساحلی پٹی میں گرمی کے ساتھ گرد و غبار رہے گا‘۔

’گرد وغبار کے باعث حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود رہے گا جبکہ یہ کیفیت رات 9 بجے تک ہوگی‘۔ ’مدینہ منورہ میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
                                                                                                    
                                                          .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی: بلوچستان حکومت

---فائل فوٹو 

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے، کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور بہت سی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان
  •   مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری
  • مون سون کا چھٹا سپیل کب شروع ہو گا؟، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا
  • قیمتیں کم کرو ورنہ کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی
  • پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ، الرٹ جاری
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی
  • غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی: بلوچستان حکومت
  • گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری
  • ملک میں 3اگست تک شدید بارشوں کا امکان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • ملک بھر میں 3 اگست تک ممکنہ سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری