data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(نمائندہ جسارت)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی چیزیں بھی نظر آتی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے

پڑھیں:

کسٹمز کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے اور آسان بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید آفتاب حیدر نے فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے تفصیلی بریفنگ بھی دی اور ایک مشاورتی و انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں حکومت کی جانب سے کسٹمز کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے اور آسان بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی؛ جو کہ ورلڈ ٹر یڈ آرگنائزیشن (WTO) کے اصولوں اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق ہوں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی، تجارتی اور سروسز کمیونٹی میں PSW کی سہولیات، خدمات اور اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بھرپور آگاہی پیدا کی جائے؛ تاکہ ،پری آرائیول جی ڈی کے موجودہ استعمال سے کہیں زیادہ، بہتر اور وسیع پیمانے پر PSW سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے وضاحت کی کہ PSW کا مقصد ایک ایسا واحد الیکٹرانک پلیٹ فارم قائم کرنا ہے کہ جو درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلقہ تمام ضروریات کو مؤثر، شفاف اور بغیر کسی رکاوٹ کے پورا کر سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر ترجمان کی وضاحت
  • اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی
  • سپیکرکی تنخواہ کامعاملہ ،ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آگئی
  • امریکا نے یوکرین کو میزائلوں کی ترسیل روک دی
  • بائیو میٹرک تصدیق لازمی مگر، ایزی پیسا نے اکاؤنٹ بند ہونے کی افواہوں پر وضاحت کردی
  • چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا چین کا ’بلیک آؤٹ بم‘ سامنے لے آیا
  • کسٹمز کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے اور آسان بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی
  • واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ
  • واشنغن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ ،وائٹ ہاؤس نے رپورٹ ،مسترد کردی
  • امریکا کا شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان