ترجمان پی آئی اے کی پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا.
(جاری ہے)
ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی چیزیں بھی نظر آتی ہیں واضح رہے کہ پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے جانے والے میزائلوں کی ویڈیو بنالی گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل دمام سٹی سے گزر کر اسرائیل کی جانب جا رہے تھے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو سعودی عرب کی فضائی حدود کے دوران دمام سٹی میں بنائی گئی ہے قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ان میزائلوں کی ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ریکاڈ کی.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میزائلوں کی ویڈیو پی آئی اے
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو