لاہور(نیوز ڈیسک)آن لائن رائیڈ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’کریم‘ نے آئندہ ماہ 18 جولائی سے پاکستان میں اپنی سفری سہولیات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کریم کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے اپنی لنکڈن پوسٹ میں پاکستان میں سفری سہولیات بند کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے پاکستان میں کریم کی سروس بند کرنے کے فیصلے کو مشکل ترین قرار دیا، ساتھ ہی بتایا کہ ملک کے خراب معاشی حالات کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔

کمپنی کے سی ای او نے کریم کو پاکستان میں مشکلات کا اعتراف بھی کیا اور بتایا کہ آئندہ ماہ 18 جولائی سے کریم ٹیکسی کی آن لائن سروسز دستیاب نہیں ہوں گی۔

علاوہ ازیں کریم نے اپنے صارفین کو ای میل کے ذریعے بھی 18 جولائی سے سروس دستیاب نہ ہونے سے آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بقایا جات کیسے لے سکیں گے؟

آن لائن ٹیکسی سروسز بند کیے جانے کے باوجود کریم کے کیئر سینٹرز ستمبر 2025 تک فعال رہیں گے، تاکہ کسٹمرز اور رائیڈرز اپنے مسائل اور معاملات حل کر سکیں۔

کمپنی کے مطابق آئندہ دنوں میں کریم صارفین کو ان کے والٹ میں موجود بقایا رقم کو استعمال کرنے یا واپس لینے سے متعلق معلومات فراہم کردی جائے گی۔

’کریم‘ کو چند سال قبل امریکی آن لائن رائیڈ فراہم کرنے والی کمپنی ’اوبر‘ نے خرید لیا تھا۔

دونوں کمپنیوں کے ایک ہوجانے کے بعد اوبر نے پاکستان میں اپنی سروسز بند کردی تھیں، اوبر نے 2022 میں پاکستان میں تمام سروسز بند کردی تھیں۔

اوبر کے بعد اب کریم نے بھی اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد دوسری رائیڈ کمپنیوں جیسا کہ ’یانگو، ان ڈرائیو اور بائیکیا‘ کی سروسز استعمال کرنے میں مزید اضافہ ہوگا۔

کریم کو پاکستان میں 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی نے ایک دہائی بعد اپنی سروسز پاکستان میں بند کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان میں آخری تین سال کے اندر نئی رائیڈ سروسز کمپنیوں ’یانگو اور ان ڈرائیو‘ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا جب کہ مقامی کمپنی ’بائیکیا‘ بھی اپنی نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بند کرنے کا اعلان پاکستان میں ا جولائی سے ا ن لائن

پڑھیں:

یمن کے ساحل پر انٹرنیٹ کیبلز کٹنے سے پاکستان میں سروس متاثر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: یمن کے ساحل پر انٹرنیٹ کی چار سے پانچ سب میرین کیبلز کٹنے کے باعث پاکستان سمیت خطے کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہوئی ہے۔ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو آگاہ کیا کہ ان حادثات میں پاکستان کو آنے والی دو بڑی انٹرنیٹ کیبلز متاثر ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو سست روی اور بار بار انٹرنیٹ ڈراپ کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سیکریٹری آئی ٹی  نے کہاکہ  متاثرہ کیبلز کی بحالی کے لیے خصوصی کشتیاں درکار ہیں اور ان کی مرمت کا عمل کم از کم چار سے پانچ ہفتوں میں مکمل ہوسکے گا، انٹرنیٹ کمپنیوں نے فوری طور پر بینڈوتھ کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید امین الحق نے کی، جس میں ممبران نے انٹرنیٹ کی سست روی پر سخت سوالات اٹھائے۔ ممبر کمیٹی صادق میمن نے استفسار کیا کہ اگر پاکستان میں مزید تین انٹرنیٹ کیبلز لانے کے معاہدے ہوچکے ہیں تو پھر موجودہ مسائل کیوں حل نہیں ہو پا رہے؟

 اس پر سیکریٹری آئی ٹی نے وضاحت کی کہ یہ نئی کیبلز آئندہ 12 سے 18 ماہ میں پاکستان کو یورپ سے کنیکٹوٹی فراہم کریں گی، تینوں کیبلز کے لیے معاہدے ہوچکے ہیں اور ان کے آنے سے انٹرنیٹ کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ یہ منصوبہ کوریا کی فنڈنگ سے 78 ملین ڈالرز کی لاگت سے مکمل ہورہا ہے، جس کا مقصد عالمی معیار کی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان لانا اور برآمدات کو بڑھانا ہے۔

کمیٹی ممبران نے منصوبے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا، جس پر چیئرمین کمیٹی نے وزارت آئی ٹی کو ہدایت دی کہ کورین کمپنی کو اظہارِ ناراضی کا خط لکھا جائے اور اگر 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن پر منصوبہ مکمل نہ ہوا تو کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے پر بھی غور کیا جائے۔

کورین کمپنی کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کا بیشتر حصہ 31 دسمبر تک مکمل ہوجائے گا جبکہ فروری 2026 تک اسلام آباد آئی ٹی پارک کی کمیشننگ کر دی جائے گی۔

 کمیٹی نے واضح کر دیا کہ اکتوبر کی ڈیڈ لائن حتمی ہے اور اس کے بعد وزارت فیصلہ کرے گی کہ کمپنی کے خلاف کیا کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ
  • یمن کے ساحل پر انٹرنیٹ کیبلز کٹنے سے پاکستان میں سروس متاثر
  • امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کا نئی اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
  • اسرائیل کی زمینی کارروائی جاری، غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروسز معطل
  • جولائی اور اگست کے  درمیان ملکی تجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان