پاکستانی اچھے لوگ: ایران نے بہت دیرکردی، ڈونلڈٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کاموقف دہراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اہم ایٹمی قوت،پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں،ایران نے بہت دیرکردی، غیرمشروط سرنڈر کرے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ میں پاکستان کو پسند کرتاہوں۔
انہوں نے کہاکہ ایران کوکئی بار جوہری معاہدے کاکہاگیا، نہیں کہہ سکتاکہ امریکہ پاکستان پرحملہ کرے گایانہیں، ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت کوختم کردیا،اسے آگے بہت سی مشکلات درپیش ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ ایران نے مذکرات میں بہت وقت ضائع کیا، اس نے بہت دیرکردی، اب غیرمشروط سرنڈر کرناہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔