سابق رکن اسمبلی مولوی صلاح الدین کی شہریت پر اعتراض، نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اے سی چمن نے جے یو آئی کے سابق ایم این اے مولوی ایوبی کو پاکستانی شہریت ثابت کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹنٹ کمشنر چمن نے جمعیت علمائے اسلام کے سابق رکن قومی اسمبلی مولوی صلاح الدین ایوبی کو پاکستانی شہریت کا ثبوت پیش کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ اے سی چمن کے جاری نوٹس میں مولوی صلاح الدین کو 19 جون 2025 کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے اور اپنی پاکستانی شہریت کے دستاویزات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ جے یو آئی کے سابق ایم این اے کی شہریت سے متعلق اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ جن میں ان پر مبینہ طور پر افغان شہری ہونے اور پاکستان میں غیر قانونی قیام کا الزام لگایا گیا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت پر سابق ایم این اے صلاح الدین ایوبی مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف ملکی قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس میں ملک بدری کا امکان بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صلاح الدین
پڑھیں:
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-8-7