Express News:
2025-08-03@20:17:26 GMT
کراچی: کام کے دوران گھر کی پہلی منزل سے گر کر محنت کش ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
قصبہ کٹی پہاڑی کے قریب بلندی سے گر کر محنت کش ہلاک ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ ارشد مسیح کے نام سے کی گئی۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والا شخص محنت کش ہے جو کہ گھر کی پہلی منزل سے کام کے دوران گرا تھا۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے موقع پر موجود دیگر افراد سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں محنت کش اسٹیل رول میں پھنس گیا
راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں اسٹیل کے کارخانے میں محنت کش اسٹیل رول میں پھنس گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، اسٹیل رول میں پھنسے محنت کش کو رول میں سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی نے کہا کہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد محنت کش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔