کوئٹہ، جعفرایکسپریس ٹرین ایک بارپھر دہشت گردی کا نشانہ بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین ایک بار پھر دہشتگردی کا نشانہ بن گئی ۔ دھماکے سے ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس ٹرین پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی۔ جیکب آباد کے پولیس تھانہ صدر کی حدود میں سبزی منڈی کے قریب ریلوے اسٹیشن پہنچنے سے پہلے اس وقت ریلوے پٹڑی پر دھماکا ہوا جب وہاں سے ٹرین گزر رہی تھی۔ ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی کے مطابق دھماکے سے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تاہم اس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد پٹڑی پر نصب کیاگیا جس کے دھماکے سے جائے وقوعہ پر گڑھا بھی پڑگیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق دھماکے سے پٹڑی کا تین سو فٹ سے زائد حصہ متاثر ہوا اور چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ فراہم کیاگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دھماکے سے
پڑھیں:
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہر ہرموسیو میں ایک سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث پورے اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد خریداری میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سپر اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، جن میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔