data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رحیم یارخان (آن لائن) کچے کے خطرناک ڈاکو نوخاف اور بین الاضلاعی ڈاکو عثمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا، ڈاکو نوخاف نے بھونگ پولیس جبکہ ڈاکو عثمان نے خود کو پکالاڑاں پولیس کے سامنے پیش کر دیا، سرنڈر ہونے والے ڈاکو قتل، ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں ریکارڈی چلے آرہے تھے۔ ڈاکو نوخاف سرکل صادق آباد اور بھونگ کے تھانہ جات میں 11 مقدمات جبکہ ڈاکو عثمان ضلع رحیم یارخان اور مظفر گڑھ کے تھانہ جات میں 37 مقدمات کا ریکارڈی ہے، دونوں ملزمان انتہائی سفاک اور خطرناک تھے جو کہ قتل، ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رحیم یار خان، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی بدولت انڈھڑ گینگ کی قید سے 9 مغوی بازیاب

رحیم یار خان:

رحیم یار خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران انڈھڑ گینگ کی قید سے 9 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

یہ کارروائی چند روز قبل سی پیک روٹ پر پیش آنے والے سنگین واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق انڈھڑ گینگ کے مسلح افراد نے سی پیک پر سفر کرنے والی ایک مسافر گاڑی پر حملہ کیا تھا، جس میں 11 افراد کو اغوا جبکہ 6 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں تین روز قبل 2 مغویوں کو رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد باقی مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق گینگ کے سرغنہ تنویر انڈھڑ نے مغویوں کی رہائی کے بدلے اپنے بھائی منیرا انڈھڑ کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم سیکیورٹی اداروں نے کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر مربوط حکمت عملی اور مسلسل نگرانی کے بعد آج کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں باقی 9 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

 

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی کمال نے میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • کراچی: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم پر سائلین کا عدالتی احاطے میں تشدد
  • رحیم یارخان:عوام کی مدد کیلئے 10مقامات پر ’’پینک بٹن‘‘نصب
  • ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،فائرنگ سے کانسٹیبل زبیرزخمی
  • ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار، کانسٹیبل بھی زخمی
  • رحیم یار خان، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی بدولت انڈھڑ گینگ کی قید سے 9 مغوی بازیاب
  • کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
  • اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا