اٹک:

ڈسڑکٹ جیل اٹک میں انتظامی افسران کی نگرانی میں قیدیوں پر تشدد کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عارف شہباز کو عہدے سےہٹاتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

ڈسڑکٹ جیل اٹک میں انتظامی افسران کی موجودگی اور نگرانی میں جیل میں اسیران کو دوسرے قیدیوں سے بدترین طریقے سے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام اور ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے نوٹس لیے لیا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے جیل میں قیدیوں پر تشدد کی وجوہات معلوم کرنے، جیل کے اندر سیکیورٹی کے باوجود ریکارڈ ڈیوائس کیسے پہنچی اور ویڈیو کیسے بنائی گئی جیسی وجوہات سے متعلق حقائق سامنے لانے کے لیے ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا عبدالرؤف کو انکوائری افسر مقرر کیا۔

انکوائری افسر نے انکوائری کے بعد رپورٹ آئی جی جیل پنجاب کو ارسال کی اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب  کو تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں ابتدائی انکوائری کی روشنی ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل اٹک عارف شہباز کو عہدے سے ہٹا کر آئی جی پریژن آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

پرنسپل اسٹاف ٹرینگ اشتیاق گل کو سپرنٹنڈنٹ اور سرفراز ہارون کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اٹک جیل تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح فرائض میں مبینہ غفلت برتنے، مس کنڈکٹ اور لاپرواہی برتنے پر ڈسڑکٹ جیل اٹک کے پانچ افسران گریڈ 17 کے ڈپٹی  سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سرمد حسین، گریڈ 16 کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد، چیف وارڈر محمد شفیق، ہیڈ وارڈر محمد ذوالفقار اور وارڈر محمد ایوب کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پانچوں معطل افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر آئی جی آفس جیل خانہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی جی جیل جیل خانہ

پڑھیں:

ٹرین حادثہ: وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:  وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔

اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 4 کوچز ڈی ریل اور 5 کوچز الٹ گئیں، حادثے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے اور مین لائن بلاک ہوگئی۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

وزارت ریلوے کے مراسلہ کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور حادثے کی بنیادی وجہ کا پتہ لگائیں، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے حادثے کی مکمل تحقیقات کریں۔
 

متعلقہ مضامین

  • کرپشن میں ملوث  ایس ایچ او ڈیفنس بی اہلکاروں سمیت معطل
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عہدے سے مستعفی
  • عمران خان کے بیٹے قاسم کا ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کی اموات کا دعویٰ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسترد کردیا
  • عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا
  • عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ٹرین حادثہ: وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم کر دی گئیں
  • زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
  • محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون نے انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات 7 پولیس افسران کو معطل کر دیا