پی آئی اے کی خریداری میں متعدد اداروں کی دلچسپی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فروخت میں متعدد اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دلچسپی ظاہر کرنے والوں میں ایئر بلیو لمیٹڈ اور معروف سفری و سیاحتی گروپ جیریز گروپ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایئر بلیو کے منیجنگ ڈائریکٹر اسلم چوہدری اور جیریز گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد حصص کی ممکنہ خریداری کے عمل میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ معروف کاروباری شخصیات محمد علی ٹبہ اور عارف حبیب نے بھی پی آئی اے کی خریداری کے لیے علیحدہ علیحدہ کنسورشیم قائم کرلیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک اور نمایاں کاروباری ادارے یونس برادرز گروپ نے بھی بولی میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جو میگا گروپ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی اور میٹرو گروپ پر مشتمل کنسورشیم کے ساتھ اس عمل میں شریک ہے۔پی آئی اے میں 100 فیصد حصص تک کی فروخت کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئی) جمع کروانے کی19 جون کو آضری تاریخ تھی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-6
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلاجا رہا ہے ۔ اقتدار کی خاطر یہ شخص دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹی آئی پی کو دوبارہ ملک میں لا کر بسایا ،دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ انہوں نے کہا ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے ،سوشل میڈیا پر اداروں اور فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ،