ایران سے واپس آنیوالے سفارتی ہدایات پر عمل کریں، پاکستانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)ایران سے پاکستان روانہ ہونے والے شہریوں کے لیے پاکستانی سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی شہری سفر سے قبل احتیاط برتیں اور متعلقہ حکام کو اپنی سفری معلومات بروقت فراہم کریں۔سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر عبور کرنے والے افراد اگر پیشگی اطلاع دے دیں تو بارڈر کلیئرنس میں آسانی ہوتی ہے اور غیر ضروری پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے، شہری بروقت رابطے کے ذریعے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان کے شہری ایران میں موجود پاکستانی سفارتخانے (مشہد و زاہدان) یا سفارتکاروں سے براہِ راست یا ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر مسعود پزشکیان کا دورہ: ایرانی سفیر نے پاکستانی میزبانی کو تاریخی قرار دیدیا، اظہارِ تشکر
اسلام آباد:پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پاکستانی حکومت، عوام اور قیادت کا ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران شان دار میزبانی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کردار اس اہم دورے کو یادگار اور تاریخی بنانے میں غیر معمولی رہا۔ انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔
رضا امیری مقدم نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی اور تعاون کو بھی سراہا، جو اس اعلیٰ سطح کے دورے کی کامیابی کے لیے نہایت اہم تھا۔ انہوں نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل محنت پر بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس دورے کو اعلیٰ ترین سطح پر منظم کیا۔
ایرانی سفیر نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور میں ایرانی وفد کے لیے شاندار میزبانی پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
I would like to express my sincere gratitude to the Government and nation of the friendly, brotherly, and neighboring country of Pakistan for the warm and generous hospitality extended to the delegation of the President of the Islamic Republic of Iran.
In particular, I offer my… pic.twitter.com/7EuniZJyqj
انہوں نے وفاقی وزرا ریاض حسین پیرزادہ، خواجہ محمد آصف، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، محمد رضا حیات ہراج اور عطا اللہ تارڑ کی خدمات کو سراہا، جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں اور 12 اہم مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے تجارت، انفرا اسٹرکچر اور ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں متعدد معاہدے کیے ہیں۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کی شروعات ہے، جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آخر میں انہوں نے ایران پاکستان دوستی زندہ باد، پائندہ باد کا نعرہ بھی لکھا۔