آج مانا گیا پی ٹی آئی دور میں چیزوں پر بہتر کام ہورہا تھا: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج مانا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں چیزوں پر بہتر کام ہو رہا تھا۔
اسلام آباد میں ورلڈ بینک ماہرین سے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ وزارت کامرس نے ٹیرف کے معاملات پر بریفنگ کا کہا تھا، ہم نے ٹیرف سے متعلق وزارت کامرس سے سوالات پوچھے تھے، آج ٹیرف سے متعلق اپوزیشن ارکان کو بریف کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ پی پی پی سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی سے مل کر جدوجہد کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آج پوچھا کہ جس ڈیٹا پر اعداد و شمار اکٹھے کرتے ہیں وہ ڈیٹا کہاں سے آتا ہے، یہ تمام ڈیٹا ادارہ شماریات سے لیا گیا ہے، ادارہ شماریات کہتا ہے کہ گدھے ملک میں بڑھ گئے جبکہ خچروں کی تعداد نہیں بڑھی، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 64 فیصد زراعت میں مال مویشی کو شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ادارہ شماریات کے ڈیٹا کو لے کر یہاں پر تفصیلات لی جا رہی ہیں، یہ صرف ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے علاوہ مختلف دیگر تجاویز اور امور کو نہیں لارہے، موٹروے پر 120 کے بجائے 20 کی اسپیڈ سے چلائیں تو آپ پیچھے رہ جائیں گے، آپ کے پاس جو حقیقی ڈیٹا آرہا ہے وہ درست نہیں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ادارہ شماریات عمر ایوب نے کہا
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔