ایران نے معلومات حاصل کرنے کیلئے اسرائیل کے سیکورٹی کیمرے ہیک کر لیے، بلومبرگ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسرائیلی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرینکو نے کہا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں یہ جاننے کے لیے اسرائیل کے پرائیویٹ کیمروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی کہ کیا ہوا اور اس کے میزائل کہاں لگے، تاکہ وہ اپنی درستگی کو بہتر بنا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے پرائیویٹ سیکیورٹی کیمروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صیہونی ریاست کے بارے میں براہ راست جاسوسی معلومات حاصل کر رہا ہے، یہ ایک ایسی حکمت عملی ہے جو ایک دائمی سیکیورٹی خامی کو اجاگر کرتی ہے جو پہلے بھی یوکرین سے لے کر غزہ تک دوسری جنگوں میں سامنے آ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں، جب ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب کی بلند عمارتوں کو تباہ کر دیا، تو ایک سابق اسرائیلی سائبر سیکیورٹی اہلکار نے پبلک ریڈیو پر سخت انتباہ جاری کیا کہ اپنے گھریلو سیکیورٹی کیمروں کو بند کر دیں، یا ان کے پاسورڈز تبدیل کر دیں۔ اسرائیلی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرینکو نے کہا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں یہ جاننے کے لیے اسرائیل کے پرائیویٹ کیمروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی کہ کیا ہوا اور اس کے میزائل کہاں لگے، تاکہ وہ اپنی درستگی کو بہتر بنا سکے۔ اسرائیلی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ انٹرنیٹ سے منسلک کیمراز ایرانی جنگی منصوبہ بندی کے تحت تیزی سے نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم نے جنگ کے دوران یہ کوششیں دیکھی ہیں، اور اب یہ دوبارہ شروع ہو گئی ہیں" یہ تب کی بات ہے جب اسرائیل میں حملوں کی جگہوں کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر سرکاری پابندی عائد ہے، اگرچہ کچھ تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق، یہ انتباہ بے وجہ نہیں تھا، کیونکہ ایرانی حملوں کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف سے سائبر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں: خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے پشت پناہی سے پیچھے نہیں ہٹتا اور خطے سے اپنے فوجی اڈے ختم نہیں کرتا تعاون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی غرور و تکبر سے بھری ذہنیت صرف یہ چاہتی کہ اس کی مانی جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اگر ہمارا ملک مضبوط ہوگا تو اس کے مخالفین کو یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگے گی کہ ایک مضبوط ملک سے جنگ لڑنے میں ان کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے تو اس عمل سے ہمارے ملک کو تحفظ حاصل ہوگا۔