نگر، غیر قانونی بھرتیوں پر گریڈ 18 کا افسر برطرف
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سرکاری بیان کے مطابق انکوائری میں واضح ثبوت سامنے آئے کہ سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کی گئی، جو سنگین بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ واٹر اینڈ پاور ڈویژن نگر میں جعلی دستخطوں کے ذریعے غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایگزیکٹو انجینئر (بی ایس-18) حبیب اللہ خان کو سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق انکوائری میں واضح ثبوت سامنے آئے کہ سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کی گئی، جو سنگین بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی ہر سطح پر یقینی بنائی جائے گی اور بدعنوانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے، اختیار ولی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے۔
اپنے بیان میں اختیار ولی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کئی سوالات نےجنم لیا ہے، پی ٹی آئی کے پراپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قراردینےکی مہم شروع کردی۔انہوں نے کہا ہے کہ ویڈیوز کی فارنزک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا۔ان کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اورموقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہوجاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔اختیار ولی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے ریاست کے تحفظ کا حلف اٹھایا، حلف اٹھانے کے بعد بھی ان کے بیانات ہراعتبار سے قابلِ گرفت ہیں، سہیل آفریدی کی تقاریر اور بیانات حلف کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کے اہل نہیں رہے۔
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
مزید :