سینیٹ سیکرٹریٹ نے 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوگا پیپلزپارٹی کے سینیٹر فنانس بل 2025ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کا اجلاس 21 جون کو دوپہر 12:30 بجے طلب کرلیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوگا سینیٹر سلیم مانڈوی والا فنانس بل 2025ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ دوسری جانب آرٹیکل 73 کے تحت سینیٹ فنانس بل 2025ء پر قومی اسمبلی کو سفارشات دے سکتی ہے جب کہ اجلاس کے دوران فنانس بل 2025ء پر سفارشات کی منظوری کی قرارداد پیش ہوگی۔ علاوہ ازیں فنانس اور ریونیو کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو اپنانے کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں عون عباس بپی، اعظم سواتی، فلک ناز چترالی اور فوزیہ ارشد شریک ہوئے۔

بیرسٹر علی ظفر اڈیالا جیل میں ملاقات کی وجہ سے اجلاس میں نہ پہنچ سکے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سینیٹ: 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو پیش کیا جائے گا

سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور اپوزیشن لیڈر تعیناتی پر گفتگو کی گئی، اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ میں احتجاج کا فیصلہ کیا۔ 

اس موقع پر ارکان کا موقف تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپوزیشن بینچوں پر بھی ہے اور وزارتیں بھی لی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے سینٹ میں اپوزیشن بینچز کی تعداد پر سوالات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آئینی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں متوقع،27ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ تیار،اگلے ہفتے منظوری کا امکان
  • قومی اسمبلی کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، اگلے ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان
  • 27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار،منظوری کے لئے جلدپارلیمنٹ میں پیش کرنے کافیصلہ
  • پی ٹی آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ
  • سینیٹ: 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو پیش کیا جائے گا
  • سینیٹ: 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو پیش کیا جائے گا
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایف سی تنظیم نو بل کثرت رائے سے منظور کرلیا
  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا