زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 3سال کی بلند ترین سطح پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت17 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئی، 13 جون کو ختم ہوئے ہفتے میں مجموعی ذخائر12 کروڑ95 لاکھ ڈالر اضافے سے17 ارب 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت میں گزشتہ ہفتے کے دوران4 کروڑ60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر کی مالیت11 ارب72 کروڑ19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 28 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈالر کی سطح لاکھ ڈالر ذخائر کی
پڑھیں:
محلے دار پر بچوں سے بدفعلی کا مقدمہ درج، ملزم فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع نور جہاں میں بچوں سے مبینہ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایس ایچ او فیض الحسن کے مطابق ساجد نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 665/2025 بجرم دفعہ 337 کے تحت علی رضا نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ جو سرکاری ملازم ہیں اور سرکاری اسٹاف کالونی نارتھ ناظم آباد بلاک P میں رہائش پذیر ہیں، نے بیان دیا کہ 17 ستمبر کی شام تقریباً سات بجے ان کا گیارہ سالہ بیٹا گھبرایا ہوا گھر واپس آیا۔ بچے نے بتایا کہ وہ اپنے بارہ سالہ دوست کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ محلے کا ایک شخص علی رضا انہیں چیز کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔