شاہ محمود قریشی کی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔
یہ مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی رہنما پر الزام تھا کہ وہ 9 مئی کو پُرتشدد مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی میں درج اسی نوعیت کے مقدمے میں عدالت نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین کو بری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ان کے خلاف شواہد ناکافی تھے، جس کے باعث انہیں الزام سے بری کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی تھیں، جن میں متعدد مقدمات درج اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف کے مئی کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے ایم پی اے داؤد خان جتوئی گرفتار
سٹی42:تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ صوبائی اسمبلی داؤد خان جتوئی کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے داؤد خان جتوئی کو حراست میں لیا تاہم گرفتاری کی وجوہات سے متعلق ابھی سرکاری سطح پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
داؤد خان جتوئی کے علاوہ تحریک انصاف کے مزید 10 کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کارکنوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے، اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس