آیت اللہ خامنہ ای نے ممکنہ جانشین کے لیے نام تجویز کردیے، امریکی اخبار کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے ممکنہ جانشین کے لیے تین ممتاز علما کے نام تجویز کردیے ہیں۔
اخبار کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل اور امریکا کے ساتھ کشیدگی انتہاؤں کو چھو رہی ہے، اور ایرانی قیادت کو خدشہ ہے کہ دشمن ممالک ان کے خلاف قاتلانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ایران کے تازہ و کاری ترین حملے پر اسرائیل بلبلا اٹھا، آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کی دھمکی
’جانشینی کی فہرست میں بیٹے کا نام شامل نہیں‘رپورٹ کے مطابق خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای جو کہ ایک معروف عالم دین اور پاسدارانِ انقلاب کے قریب تصور کیے جاتے ہیں، اس ممکنہ فہرست میں شامل نہیں۔ حالانکہ مجتبیٰ کو طویل عرصے سے سپریم لیڈر کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔
قبل ازیں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی خامنہ ای کے بعد اعلیٰ ترین عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار مانا جاتا تھا، لیکن وہ مئی 2024 میں ایک المناک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
’الیکٹرانک رابطوں پر مکمل پابندی‘نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 86 سالہ سپریم لیڈر نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکٹرانک پیغام رسانی مکمل طور پر ترک کردی ہے اور اب وہ صرف ایک قابل اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔
ایرانی وزارتِ اطلاعات نے بھی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سینیئر سرکاری اہلکاروں اور فوجی کمانڈرز پر موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔
’امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں اور ردعمل‘ایران کو درپیش خطرات کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ چند روز قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ انہیں معلوم ہے آیت اللہ خامنہ ای کہاں موجود ہیں اور وہ ایک ’آسان ہدف‘ ہیں، تاہم فی الحال انہیں قتل نہیں کیا جا رہا۔
اس سے قبل رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے خامنہ ای کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن مبینہ طور پر امریکی صدر نے اس اقدام کو ویٹو کردیا۔
مزید برآں آسٹریلوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اگر خامنہ ای کا خاتمہ ہو جائے تو یہ جنگ کو بڑھانے کے بجائے شاید ختم کرنے کا باعث بنے گا۔
سپریم لیڈر کے وسیع اختیاراتخیال رہے کہ ایران میں سپریم لیڈر کا عہدہ سب سے بااختیار اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نہ صرف ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف ہیں بلکہ عدلیہ، پارلیمان اور انتظامیہ پر بھی ان کا بالواسطہ کنٹرول ہے۔ ان کے بعد کے جانشین کا انتخاب ایران کے مستقبل کی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر گہرے اثرات ڈالے گا۔
یہ بھی پڑھیں امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دوٹوک اعلان
فی الوقت ایرانی حکام یا سرکاری ذرائع کی جانب سے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آیت اللہ خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر جانشین نام تجویز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا یت اللہ خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر نام تجویز وی نیوز اللہ خامنہ ای سپریم لیڈر آیت اللہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ
پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، ایران براڈ کاسٹنگ کے نائب صدر احمد نوروزی اور پی ٹی وی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاطمہ شیخ نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پی ٹی وی اور ایران براڈکاسٹنگ کے درمیان میڈیا کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جبکہ پیمرا اور ایرانی ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ ایرانی میڈیا اور 3 نجی پاکستانی اداروں کے درمیان بھی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ایرانی وفد کے ارکان کو یادگاری سوینیئرز بھی پیش کیے۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے اور یہ عوامی روابط سمیت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے بہترین نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صدر مسعود پزشکیان نے اپنے دورے کا آغاز لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری سے کیا، جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ پاکستانی عوام، حکومت اور میڈیا نے مشکل وقت میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی میڈیا نے ایرانی قوم کے حوصلے اور عزم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔
انہوں نے میڈیا کے شعبے میں تعاون کو عملی شکل اختیار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاہدے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چند ماہ قبل ایرانی صدر کے تاریخی دورے نے تعلقات کا نیا باب رقم کیا۔
آئی آر آئی بی ورلڈ سروس کے نائب صدر احمد نوروزی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے اصولی اور ثابت قدم مؤقف پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایران کی جانب سے علامہ اقبال پر فلم سیریز کی تجویز پاکستان کو پیش کی گئی ہے، جو دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات میں نیا باب ثابت ہوگی۔
احمد نوروزی نے مزید کہاکہ ایرانی میڈیا پاکستانی ماہرین کو تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستانی طلبہ کے لیے بین الاقوامی ورکشاپس اور تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے میڈیا کی استقامت اور پیشہ ورانہ جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں آئی آر آئی بی ہیڈکوارٹر پر حملے کے باوجود صحافی ڈٹے رہے اور ایرانی خاتون صحافی سحر امامی نے بمباری کے دوران بھی خبر رسانی جاری رکھی، جو دنیا کے لیے مثال ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ میڈیا کے شعبے میں تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے اور یہ معاہدے محض کاغذی نہیں رہیں گے بلکہ عملی طور پر نافذ ہوں گے۔
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیاکہ علامہ اقبالؒ پر مشترکہ اردو اور فارسی سیریز تیار کی جا رہی ہے جو نئی نسل کو اقبالؒ کے فلسفے، خودی، علم اور عمل کا پیغام پہنچائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک ایران تعلقات دستخط مفاہمتی یادداشتیں میڈیا کے شعبے میں تعاون وی نیوز