Express News:
2025-09-21@02:38:13 GMT

وزن گھٹانے کی دوا مائیگرین کی تکلیف کم کرنے میں مددگار

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے انجیکشن مائیگرین میں مبتلا افراد کی تکلیف میں نصف حد تک کمی لا سکتے ہیں۔

اوزیمپک اور ویگووی سے مشابہ یہ ادویہ جی ایل پی-1 ریسیپٹر ایگنسٹس کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور بلڈ شوگر، بھوک اور ہاضمے کو قابو کرنے والے قدرتی ہارمون کی نقل کر کے کا کرتی ہیں۔

محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جی ایل پی-1 دوا لیراگلوٹائیڈ (جو عام طور پر ذیا بیطس کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے) میں مائیگرین کی شدت میں واضح کمی لانے کی صلاحیت ہے۔

واضح رہے مائیگرین کا درد تین دن تک جاری رہ سکتا ہے جس کے سبب تکلیف، متلی، قے، چکر آنے اور روشنی، آواز اور خوشبو سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔

یونیورسٹی آف نیپلز کے ہیڈ اک (سر درد) سینٹر کے محققین نے مٹاپے اور دائمی مائیگرین میں مبتلا 26 بڑی عمر کے افراد کو لیراگلوٹائیڈ کی دوا دی۔

یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی کانگریس 2025 میں پیش کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ جن افراد کو دوا دی گئی تھی انہوں نے ہر ماہ ہونے والے سر درد کے ایام میں اوسطاً 11 کم دن رپورٹ کیے۔

شرکاء نے صرف دو ہفتوں کی خوراک کے بعد معیارِ زندگی، کام، تعلیم اور معاشرتی سرگرمیوں میں بامعنی بہتری بھی محسوس کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چمن میں پاک-افغان سرحد کے پاس کار پارکنگ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 6 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کرتے ہوئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ 
بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شرپسندوں کے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی  وزیرداخلہ  محسن نقوی  نے بھی پاک افغان چمن  بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی  انسانی  جانوں  کےضیاع  پر  افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے جاں  بحق  افراد  کے  لواحقین  سے  دلی  ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام  تر  ہمدردیاں  جاں  بحق  افراد  کے  لواحقین  کے  ساتھ  ہیں، غمزدہ  خاندانوں  کے  دکھ  میں  برابر  کے  شریک  ہیں۔ معصوم  لوگوں  کو  نشانہ  بنانے  والے  درندے  کسی  رعایت  کے  مستحق  نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باتھ روم میں موبائل فون کا استعمال بواسیر کا سبب بن سکتا ہے
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا، ایف بی آر بڑی کارروائی کے لیے تیار
  • ایف بی آر کا شاہانہ لائف اسٹائل دکھانے والے امیروں کیخلاف گھیرا تنگ
  • حج کیلئے اپلائی کرنیوالے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا، چیئرمین پی ٹی اے کا انکشاف
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر افراد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
  • چربی والے جگر کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کن 3 بیماریوں کے باعث بڑھ جاتا ہے؟
  • دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے افراد کی ویڈیو سامنے آگئی
  • بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم