کینیڈا نے بہاماس کے خلاف شاندار فتح حاصل کرکے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

امریکاز ریجنل کوالیفائر کے میزبان کینیڈا نے بہاماس کو صرف 57 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ کلیم ثنا اور شیوم شرما نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ دلپریت باجوا نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 36 رنز بنا کر صرف 5.

3 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔

کینیڈا نے کوالیفائر مرحلے میں پانچ میں سے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ کینیڈا نے برمودا کو 110 رنز سے، کیمین آئی لینڈز کو 59 رنز سے اور پہلے راؤنڈ میں بہاماس کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے مرحلے میں کیمین آئی لینڈز کے خلاف پانچ اوورز کے میچ میں بھی 42 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

نکولس کرٹن کی قیادت میں کینیڈا کی ٹیم نے گزشتہ سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی۔

کینیڈا ان 11 ٹیموں میں شامل ہو گیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جن میں بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔

باقی سات ٹیموں کا فیصلہ یورپ، افریقہ اور ایشیا-ای پی کے ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026  بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کینیڈا نے ورلڈ کپ

پڑھیں:

گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا، تقریب کینیڈا میں منعقد ہوئی

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ نکاح کر لیا ہے۔ نجی ذرائع کے مطابق نکاح کی یہ تقریب کینیڈا میں سادگی سے منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ آئمہ بیگ اور زین احمد کو ماضی میں متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور کچھ عرصہ قبل دونوں نے اپنے رشتے کا انسٹاگرام پر باضابطہ اظہار بھی کیا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک تصویر نے ان کے نکاح کی خبر کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد یہ جوڑا باقاعدہ طور پر شادی شدہ ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی معروف اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی، تاہم بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر اس رشتے کے اختتام کا اعلان کیا۔ منگنی ٹوٹنے کے بعد آئمہ اور زین کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا، تقریب کینیڈا میں منعقد ہوئی
  • پاکستانی طلباء کے لیے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع
  • اسپین کا مناسب فیس والا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
  • شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
  • امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت
  • پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
  • کپل شرما نے کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والی فائرنگ پر خاموشی توڑ دی
  • حج 2026: آج سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، پہلی قسط 9 اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہے
  • بانی کا بیرون ملک جانے پر راضی والا شوشہ تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے: گنڈا پور