ایران سے ملحقہ علاقوں میں اشیائےخورونوش کی قلت نہ ہونےدی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہدایت دی ہے کہ ایران سے متصل علاقوں میں خوراک کی قلت ہر صورت میں روکی جائے۔
سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایران بارڈر سے ملحقہ اضلاع کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں زائرین اور طلبہ کی واپسی، خوراک کی فراہمی اور بنیادی سہولیات سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ فی الوقت ایرانی سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں غذائی قلت نہیں ہے، جبکہ بجلی اور ایل پی جی کے متبادل ذرائع سے فراہمی کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی ہے۔ وفاقی حکومت سے رابطے کے ذریعے ان سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بارڈر ایریاز میں خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، اور پیٹرول کی دستیابی کے لیے وزارتِ پیٹرولیم سے مسلسل رابطہ رکھا جائے تاکہ سرحدی علاقوں کی آبادی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے پی ڈی ایم اے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز تمام معاملات پر گہری نظر رکھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
4 گھنٹے اجلاس، بڑے محکموں پر بریفنگ، پنجاب کے ہر گھر میں بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ، الیکٹرو بس نے مقبولیت کے ریکارڈ بنا لئے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی، دور دراز علاقوں سے پانی لانے کی مشقت سے نجات کیلئے گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر شاباش دی۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں ساڑھے 11لاکھ افراد کا علاج معالجہ کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 174 افراد کو سانپ کاٹ گئے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود سانپ کے کاٹنے کی ویکسین لگانے سے تمام جانیں بچ گئیں۔ پنجاب نے سروائیکل کینسر ویکسی نیشن میں ریکارڈ قائم کر کے دوسرے صوبوں پر سبقت لے لی۔ 65لاکھ بچیوں کی سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیتھ لیب پراجیکٹ کی تکمیل جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی سپیشل افراد کے گھروں تک پہنچنے اور مدد کا طریق کار وضع کرنے کا حکم دیا اور صوبہ بھر میں سپیشل افراد کا ڈیٹا مکمل کرنے کے لئے محکموں کو اشتراک کار سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کا پراجیکٹ مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دسمبر تک پنجاب کے مختلف شہروں میں 1115 الیکٹرو بسیں فنکشنل کرنے کا حکم دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو الیکٹرو بس چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ پنجاب بھر کے لئے الیکٹرو بس سٹاپ کے یونیفارم ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ الیکٹرو بس نے قلیل مدت میں عوامی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ ایس آر ٹی پراجیکٹ جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع میں الیکٹرو بس پروگرام کے لانچنگ شیڈول کی منظوری دے دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چند ماہ میں 19شہروں میں واسا قائم کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ڈیڑھ سال قبل صرف 5 شہروں میں واسا کام کر رہا تھا۔ وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ پراجیکٹس کی ٹائم لائن طلب کر لی ہے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی ڈپٹی کمشنرز کے پی آئی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دفاتر میں ہر چیز اچھی لگتی ہے، فیلڈ میں جا کر حقائق کا اندازہ ہوتا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15شہروں میں کام مون سون سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے لاہور میں پی ایچ اے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پی ایچ اے کو بانس کے جنگل لگانے کی ہدایت کی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ایچ اے کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کی مریم نواز نے 472 دیہات میں مثالی گاؤں پراجیکٹ کے لئے اکتو بر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیاکہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں جنوبی پنجاب کے سب سے زیادہ دیہات شامل ہیں۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ پلیسر گولڈ سے حاصل ہونے والا منافع پنجاب کے عوام کو ملنا چاہیے۔ پنک سالٹ کے پرانے کنٹریکٹ منسوخ اور ری آکشن سے ریونیو میں 5 گنا اضافہ ہو گا۔ امریکہ، یورپ، متحدہ عرب امارات میں پنک سالٹ کی مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ چنیوٹ آئرن اور رکی ابتدائی سٹڈی مکمل ہوگئی ہے۔ 4 ماہ میں ٹیسٹ مکمل کر کے آغاز کر دیا جائے گا۔ میانوالی میں پلیسر گولڈکی چوری روکنے کے لئے چھاپے مارے گئے اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ مریم نواز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد دہشت گرد زخمی کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ ادھر پنجاب میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے پرندے شترمرغ کی افزائش نسل کا آغاز کردیاگیا-لاہور سفاری پارک میں شترمرغ کی افزائش نسل کا جدید مرکزبنانے کا کام شروع کر دیا گیاہے۔ شتر مرغ کی نسل بڑھانے کے لئے انڈوں کی ہیچری میں افزائش نسل کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ شترمرغ کے انڈوں کو الیکٹرک بس کے ذریعے ہیچری میں پہنچایا جاتا ہے ۔ سفاری پارک میں اس آزمائشی منصوبے کے بعد پنجاب شتر مرغ کی پیداوار میں خودکفیل ہو جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی کے شہریوں کے لئے ایکس پر خوشیاں بھرے میسج میں کہاکہ شہر کی سب سے بڑی اور تاریخی سڑک مری روڈ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن مکمل ہو گئی ہے۔ مری روڈ کی بیوٹیفکیشن محض پراجیکٹ نہیں بلکہ یہ راولپنڈی کے شہریوں کی جمالیاتی حس کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے ،پنجاب کے ہر شہر کے باسی کو جسم وروح کی ترو تازگی حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔