نئے ہجری سال 1447ھ کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
عمان(ویب ڈیسک ) سلطنت عمان میں 29 جون 2025 بروز اتوار کو نئے ہجری سال 1447ھ اور نبی کریم ﷺ کی ہجرت کی یادگار کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کیلئے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
یہ اعلان عمان کی وزارت محنت کی جانب سے جاری فیصلے میں کیا گیا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کا چاند دیکھنے کا اعلان متعلقہ ادارے بعد میں کریں گے۔
وزارت محنت نے کہا کہ اگر کسی ادارے کی نوعیت ایسی ہو جس کے تحت ملازمین کو اس دن کام پر بلایا جائے، تو ادارے ملازمین سے باہمی رضامندی کے تحت کام لے سکتے ہیں لیکن اس شرط پر کہ انہیں اس تعطیل کا معقول معاوضہ دیا جائے۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل پر ایرانی حملے میں پہلی بار تھرڈ جنریشن خیبر شکن میزائلوں کا استعمال
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹرمپ پر دستاویزی فلم کا تنازع، بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل مستعفی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-17
لندن (اے پی پی) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔ اے ایف پی کے مطابق ان کا استعفا اس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کے ایڈیٹنگ تنازع نے سنگین صورتحال اختیار کر لی۔ اسی تنازع کے باعث بی بی سی کی ہیڈ آف نیوز ڈیبرہ ٹرنس نے بھی استعفا دے دیا۔واقعے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدعنوان صحافی بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ کی کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹ کمیٹی کو اس تنازع پر “مکمل جواب” فراہم کرے گا۔