’عمان کا بھارت کیخلاف شاندار کھیل‘، پاکستان کیا سیکھ سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا بھارت اور عمان کے درمیان 19 ستمبر کو کھیلا جانے والا آخری لیگ میچ ٹورنامنٹ پر کوئی اثر ڈالنے والا نہیں تھا لیکن اس میچ میں عمان کی نہ تجربہ کار ٹیم نے بھارت کی مضبوط ٹیم کا زبرست مقابلہ کیا۔
بھارت نے میچ میں 21 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن میچ کے بعد عمان کی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں کی گئیں اور یہ کہا گیا کہ عمان نے یہ دکھا دیا کہ انڈیا کوئی بہت مضبوط اور ناقابل تسخیر ٹیم نہیں ہے۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ اسے بھارت کے خلاف عمان کی طرح کی مزاحمت دکھانی چاہیے اور ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینی چاہیے کیونکہ ’عمان نے انڈین بیٹنگ لائن اپ کا پول کھول دیا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یوں لگ رہا تھا کہ وہ رنز کے انبار لگا دیں گے لیکن عمان کی کرکٹ ٹیم کی بنیادی حکمت عملی نے انڈیا کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے اور جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا۔
ایک نئی ٹیم کے لیے یہ ہدف کافی زیادہ تھا اور جواب میں عمان مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز ہی بنا سکی اور 21 رنز سے میچ ہار گیا لیکن اس کی صرف چار وکٹیں ہی گریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے
میچ کے بعد عمان کی کاردگی کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا جب کہ سابق انڈین کرکٹر عرفان پٹھان بھی بولنے پر مجبور ہوگئے کہ عمان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
انڈیا کا اسکورکارڈ شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’انڈیا نے ایسوسی ایٹ سائیڈ عمان کے خلاف صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 کا اسکور کیا اور 200 رنز بھی عبور نہیں کر سکا! اگر ایسا ہے تو، ایک معیاری بولنگ اٹیک کے خلاف جدوجہد کا تصور کریں۔ اتوار کو ٹاس جیتنے کی صورت میں پاکستان کو یقینی طور پر انھیں پہلے بیٹنگ کی دعوت دینی چاہیے۔‘
ایک صارف نے کہا کہ ’عمان نے زیادہ بہتر کردار کا مظاہرہ کیا اور بہت سی ہواباز ٹیموں سے بہتر کھیل پیش کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمان کی
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل عمر گل کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی بلے بازوں کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پیش کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار
سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے بیٹنگ اسٹائل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیند کو فرنٹ فٹ کے قریب رکھا جائے تو اسے آسانی سے پریشر میں لایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سنجو سیمسن کا بیٹنگ انداز بھی ابھیشیک شرما سے مشابہت رکھتا ہے، لہٰذا اسی حکمتِ عملی سے انہیں بھی قابو میں کیا جا سکتا ہے۔
عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اگر جسم کے قریب ایک تیز رفتار باؤنسر کروایا جائے تو ان کی مشکل میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ زیادہ تر لانگ ہینڈل بیٹرز شارٹ پچ گیندوں پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ میچ میں ابھیشیک شرما نے 13 گیندوں پر چار چوکے اور 2 چھکے لگا کر 31 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی، جبکہ سنجو سیمسن کو بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم
یہ بھی یاد رہے کہ ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم مشورہ ایشیا کپ پاک بھارت ٹاکرا روایتی حریف وی نیوز