آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین، جاپان نے ایرانی جوہری صلاحیت کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین اور جاپان نے ایرانی جوہری ہتھیاروں کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کیئے سفارتکاری کا راستہ اپنایا جائے۔امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔

ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور حیفہ سمیت کئی شہروں میں بڑی تباہی ہوئی ہے، 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین اور جاپان نے امریکی حملوں کی مذمت کے بجائے ایران کے جوہری پروگرام کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔آسٹریلیا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری اور بیلسٹک پروگرام عالمی قوانین کیلئے خطرہ ہے۔آسٹریلیا نے سفارتکاری کا راستہ اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔نیوزی لینڈ نے امریکی حملے کے ردعمل میں کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے، کشیدگی میں اضافے سے گریز کیا جائے، ہمارا ملک سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا جانا چاہیے، ایران کی جوہری سرگرمیاں بین الاقوامی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔کاجا کالاس کا کہنا ہے کہ فریقین ایران پر امریکی حملے کے بعد ایک قدم پیچھے ہٹیں۔امریکی ایٹمی حملوں کا نشانہ بننے والے جاپان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر مذمت سے گریز کیا۔ جاپانی وزیرِاعظم شیگرو اشیبا نے امریکی حملے پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جانا چاہئے۔جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، اس پر نظر رکھی ہوئی ہے، مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر ایران کی جوہری سائٹس پر حملے جنگی جرائم ہیں، مشاہد حسین سید ٹرمپ کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے، بیرسٹر سیف پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ چین کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو دنیا کیلئے خطرہ قرار پر امریکی حملوں امریکی حملے یورپی یونین کشیدگی میں نیوزی لینڈ نے امریکی ایران کو ہوئے کہا ایران کی کہ ایران کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل