خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے نوبیل انعام یافتہ صدر ٹرمپ نے ایران کے معصوم شہریوں پر براہِ راست حملہ کیا، ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے، شہباز شریف خوشامد چھوڑ کر ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کہنے کی ہمت پیدا کریں، اقتدار کے لیے خوشامد کے بجائے قیدی نمبر 804 بن جانا کہیں بہتر ہے۔

اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ شہباز شریف خوشامد ضرور کریں مگر ملکی و قومی مفادات کا بھی خیال رکھیں، شہباز شریف کے نوبیل انعام یافتہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر براہِ راست حملہ کیا، صدر ٹرمپ نے 8 مرتبہ غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو مسترد کیا ہے۔

وزیراعظم کے بیان پر اپنے درعمل میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایران اور اسرائیل میں ثالثی کے بجائے معصوم شہریوں پر حملے کیے جارہے ہیں، جو مسلمانوں پر بم برسائے اسے نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنا ناقابلِ فہم ہے، خوشامد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، شہباز شریف کے لیے یہ باعثِ شرم ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے، شہباز شریف خوشامد چھوڑ کر ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کہنے کی ہمت پیدا کریں، اقتدار کے لیے خوشامد کے بجائے قیدی نمبر 804 بن جانا کہیں بہتر ہے، عمران خان ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ پالیسی کی بدولت عوام کے دلوں میں بسا ہوا ہے، انہوں نے کبھی امتِ مسلمہ کے خون کا سودا نہیں کیا، عمران خان نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کی عزت، وقار اور سربلندی کے لیے سوچا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نوبیل انعام شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی نہ صرف سکھ مت کے بانی اور اکابرین میں سے ہیں بلکہ وہ امن، برابری، رواداری اور انسانیت کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔

مزید پڑھیں: بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم

وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک کا پیغام جو محبت، بے لوث خدمت، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی ہے، نسلوں کو اتحاد اور امن کا درس دیتا ہے اور ایک انصاف پسند دنیا کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ وہ بابا گرو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات سے منسلک مقدس مقامات، خصوصاً گوردوارہ جنم آستان ننکانہ صاحب کی حفاظت کر رہا ہے۔

حکومتِ پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آزادی اور احترام کے ساتھ اپنے مذہبی فریضے انجام دے سکیں۔

مزید پڑھیں: بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام کا ننکانہ صاحب کا دورہ

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کے لیے مکمل انتظامات کرتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بابا گرو نانک کے پیغامِ امن، رواداری اور باہمی ہم آہنگی سے سبق حاصل کریں اور ایک ایسی دنیا کے قیام کے لیے کوشاں رہیں جو اتحاد، باہمی احترام اور امن کی علامت ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

556ویں یومِ ولادت بابا گرو نانک دیو جی پاکستان سکھ برادری وزیراعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • آذربائیجان کے صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ بطور گواہ پیش
  • عمران خان کی ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت: عطا تارڑ کا بیان عدالت میں درج
  • اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا: عطا تارڑ
  • شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے 27 ویں ترمیم پر حمایت مانگی ہے: شازیہ مری
  •  شہباز شریف پاکستان کے دورے پر بھی آتے ہیں
  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل