چین کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
بیجنگ : ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔اتوار کے روز تر جمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
چین تنازع کے فریقین خاص طور پر اسرائیل سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کریں، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور بات چیت اور مذاکرات کا آغاز کریں۔ چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل
واضح رہے کہ 6 اگست، 1945ء کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیرو شیما پر ایٹم بم حملے میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان کے شہر ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کو آج 80 سال بیت گئے۔ ہیرو شیما پر امریکی ایٹمی حملے کے 80 سال مکمل ہونے پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ 6 اگست، 1945ء کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیرو شیما پر ایٹم بم حملے میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 9 اگست 1945 کو ناگا ساکی پر دوسرے ایٹمی حملے میں 74 ہزار افراد کی ہلاکت کا تخمینہ ہے۔ حملوں کے بعد جاپان نے 15 اگست کو ہتھیار ڈال دیئے تھے۔