ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 300 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 358165 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے 307068 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 8 ڈالر سے کم ہو کر 3233 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1465 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملک میں سونے کی گئی ہے
پڑھیں:
گول گپے کم ملنے پر خاتون نے احتجاجاً سڑک پردھرنا دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گجرات: بھارت میں 20 روپے میں 4 گول گپے دینے پر خاتون نے سڑک پر دھرنا دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں خاتون نے ٹھیلے سے گول گپے خریدے تو اس نے انہیں 20 روپے میں 6 کے بجائے 4 گول گپے دے دیے جس پر وہ غصے میں آگئیں۔ اور خاتون نے بیچ سڑک پر بیٹھ کر مطالبہ کیا کہ اسے 2 گول گپے اور دیے جائیں ۔
اس دوران سڑک سے گزرنے والے لوگ اور موٹر سائیکل سوار اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، اور کچھ ہی دیر میں ہجوم جمع ہو گیا۔ اس دوران پولیس کی آمد کے بعد خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے طور پر 6 گول گپے 20 روپے میں حاصل کرنا چاہتی ہے۔
پولیس نے خاتون کو احتجاج ختم کرنے کے لیے سڑک سے ہٹایا اور پھر ٹریفک معمول کے مطابق چلنے لگا۔