مصر اور لیبیا میں ’غزہ عالمی مارچ‘ پر حملہ کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے مصر اور لیبیا پر زور دیا ہے کہ وہ 'غزہ کی جانب عالمی مارچ' کے شرکا پر طاقت کے غیرضروری اور غیرمتناسب استعمال کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنائیں۔
ادارے کے ترجمان ثمین الخیطان نے کہا ہے کہ اس مارچ کے شرکا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے نکلے تھے جن پر باوردی اور سادہ لباس میں سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کیا اور انہیں حراست میں لیا۔
Tweet URLانہوں نے مصر اور مشرقی لیبیا کے حکام سے کہا ہے کہ ناجائز طور پر گرفتار کیے گئے تمام کارکنوں کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق، مصر اور لیبیا کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف طاقت کا غیرضروری استعمال، ان کی ناجائز گرفتاریاں، بدسلوکی اور جبری ملک بدری ان لوگوں کے آزادی، تحفظ، اظہار اور پرامن اجتماع کے حق کی پامالی کے مترادف ہے۔ مارچ میں شامل خواتین کے خلاف جنسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کی پریشان کن اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مصر میں باوردی سکیورٹی کی موجودگی میں سادہ لباس پہنے اہلکاروں کی جانب سے کارکنوں پر حملے باعث تشویش ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد روکنے کے لیے کوئی مداخلت نہ کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر اور لیبیا کے حکام ان واقعات کی فوری، غیرجانبدارانہ اور مفصل تحقیقات کریں۔ دونوں ممالک اظہار اور پرامن اجتماع کی آزادی کا احترام کریں اور اسے یقینی بنائیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مصر اور لیبیا
پڑھیں:
جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ، ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی
جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ، ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
تہران (سب نیوز)ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنیکی منظوری دے دی۔
ایرانی حکام نے آج صبح امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی بندش کی باقائدہ منظوری دیدی ہے۔ خلیج فارس اور خیلج عمان کو جوڑنے والی آبنائے ہرمز سے پوری دنیا کو تیل کی 3 فیصد اور ایل این جی کی5 فیصد ترسیل کی جاتی ہے۔صرف 33کلو میٹر چوڑی آبنائے ہرمز کے ایک طرف خلیج فارس اور دوسری طرف خلیج عمان ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران کی جانب سے اسی راستے سے تیل دیگر ملکوں کو پہنچایا جاتا ہے، ان تمام ممالک سے مجموعی عالمی تیل کی رسد کا پانچواں حصہ اسی چوک پوائنٹ سے گزر تا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھونچال آسکتا ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
عالمی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال آبنائے ہرمز سے روزانہ 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل ہوئی جو عالمی پیٹرولیم استعمال کا 20 فیصد ہے جبکہ ہر ماہ تقریبا 3 ہزار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران، اسرائیل جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 13 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، دفاعی اور معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز صرف ایک بحری راستہ نہیں بلکہ عالمی توانائی کے لیے ایک لائف لائن ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک ابراراحمدکی پارٹی کیلئے گراں قدرخدمات ہیں جسکی بدولت چیئرمین قائمہ کمیٹی منتخب ہونا اعزازکی بات ہے، چوہدری محمد یسین ملک ابراراحمدکی پارٹی کیلئے گراں قدرخدمات ہیں جسکی بدولت چیئرمین قائمہ کمیٹی منتخب ہونا اعزازکی بات ہے، چوہدری محمد یسین امریکی حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، ایران کا حق دفاع کے تحت جواب دینے کا اعلان ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،،تہران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دینگے، امریکا ایران بھی افغانستان کی طرح امریکی غرور خاک میں ملا دے گا، خواجہ سعد رفیق پاور ڈویژن کی محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت صوبائی حکومت گنڈاپور کیلئے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، فیصل کریم کنڈیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم