ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالیٰ غزہ کے مسلمانوں کی بھی مدد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اسرائیل جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ ماحول میں اپنا دفاع کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالیٰ غزہ کے مسلمانوں کی بھی مدد کرے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھی بھارت پر فتح دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی لیڈرشپ خواجہ ا صف کہ ایران
پڑھیں:
وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے : خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر صرف چار ارب سلامی وصول کر چکا‘ اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔