اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال 25-2024 میں ریونیوشارٹ فال میں کمی اور جون کے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اتوار کی چھٹی منسوخ کردی ہے اور 29 جون کو تمام دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایف بی آر کے ریونیو ڈویژن کی طرف سے تمام لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

تمام فیلڈ فارمشنز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ 29 جون 2025 بروز اتوار کو معمول کے مطابق دفتری اوقات میں کام کریں گے اور 30 جون بروز پیر تمام دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے کی چھٹی پہلے ہی ختم کردی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ایف بی آر نے اپنے تمام دفاتر پر زور دیا ہے کہ وہ ایک جامع حکمت عملی اپنائیں جس پر زیادہ سے زیادہ ریونیو کے سلسلے کو فوکس کیا جائے۔

ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک کی تمام برانچز کے ساتھ قریبی لائزان قائم کریں تاکہ ٹیکس دہندگان کی طرف سے جمع کروائے جانے والی ٹیکس واجبات کو اسی روز اسٹیٹ بینک کی متعلقہ برانچ اور قومی خزانے میں منتقلی یقینی بنائی جاسکے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کی طرف سی جمع کروائے جانیوالے ٹیکس ریونیو کا شمار اسی روز کی ریونیو کلیکشن اور 30 جون تک ختم ہونے والے مہینے کی ریونیو کلیکشن میں ہوسکے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور قانون نافذ کرنے کے اقدامات میں تاخیر نہ کریں تاکہ قومی خزانے کو درکار وسائل بروقت دستیاب ہو سکیں۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حال ہی میں پاکستان کو رواں مالی سال کے لیے اپنے سالانہ ٹیکس ہدف کو 12,970 ارب روپے سے کم کرکے 12,370 ارب روپے کرنے کی اجازت دی تھی اور نظرثانی کے باوجود ایف بی آر کو مسلسل دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ رواں  مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ریونیو شارٹ فال پہلے ہی ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکس آفسز ایف بی آر ہے کہ وہ گئی ہے ٹی اوز

پڑھیں:

مینوئل انکم ٹیکس فائلرز کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان

ویب ڈیسک : ایف بی آر نے آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے لیے مینوئل انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کردیا۔

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت خصوصی سہولتوں کا اعلان کیا ہے، ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل ٹیکس دہندگان کو ضروری معاونت فراہم کریں گے۔

 ایف بی آر حکام کے مطابق مینوئل ٹیکس دہندگان رجسٹریشن، آن لائن ریٹرن فائلنگ میں معاونت کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔حکام نے بتایا کہ کسی مینوئل ٹیکس دہندہ کو قانونی مدد کی ضرورت ہو تو فیلڈ فاتر مفت سہولت فراہم کریں گے۔ اسکے علاوہ ایف بی آر نے مینوئل ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع بھی کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مکمل ڈیجیٹلائزڈ، شفاف، موثر ٹیکس سسٹم کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے چھٹی اور اے سی آر نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا
  • 27 ویں ترمیم کامعاملہ ،وزیراعظم نےوزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے
  • مینول ٹیکس فائلرز کیلئے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع
  • ایف بی آر کا مینول ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کیلئے خصوصی سہولیات کا اعلان
  • مینوئل انکم ٹیکس فائلرز کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
  • آئینی ترمیم: وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ
  • بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کرنے پر غور
  • پی ایس ایل حکام کی فرنچائزز سے اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے حصول میں مدد کی درخواست
  • ریٹیل اور ہول سیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نیا قانون نافذ
  • بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا عارضی ویزے بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے پر غور