ٹیکس وصولیاں: ایف بی آر میں اتوار کی چھٹی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال 25-2024 میں ریونیوشارٹ فال میں کمی اور جون کے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اتوار کی چھٹی منسوخ کردی ہے اور 29 جون کو تمام دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایف بی آر کے ریونیو ڈویژن کی طرف سے تمام لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
تمام فیلڈ فارمشنز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ 29 جون 2025 بروز اتوار کو معمول کے مطابق دفتری اوقات میں کام کریں گے اور 30 جون بروز پیر تمام دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے کی چھٹی پہلے ہی ختم کردی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق ایف بی آر نے اپنے تمام دفاتر پر زور دیا ہے کہ وہ ایک جامع حکمت عملی اپنائیں جس پر زیادہ سے زیادہ ریونیو کے سلسلے کو فوکس کیا جائے۔
ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک کی تمام برانچز کے ساتھ قریبی لائزان قائم کریں تاکہ ٹیکس دہندگان کی طرف سے جمع کروائے جانے والی ٹیکس واجبات کو اسی روز اسٹیٹ بینک کی متعلقہ برانچ اور قومی خزانے میں منتقلی یقینی بنائی جاسکے۔
ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کی طرف سی جمع کروائے جانیوالے ٹیکس ریونیو کا شمار اسی روز کی ریونیو کلیکشن اور 30 جون تک ختم ہونے والے مہینے کی ریونیو کلیکشن میں ہوسکے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور قانون نافذ کرنے کے اقدامات میں تاخیر نہ کریں تاکہ قومی خزانے کو درکار وسائل بروقت دستیاب ہو سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیکس ا فسز ایف بی ا ر ہے کہ وہ گئی ہے ٹی اوز
پڑھیں:
سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، متعدد ٹرینیں منسوخ و تاخیر کا شکار
سعید احمد:سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہیں۔
مسافروں کو متبادل ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ پاک بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم اور کراچی ایکسپریس میں جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے، کراچی ایکسپریس شام 6 بجے اور گرین لائن رات 11 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، تاہم گرین لائن 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
مجھے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسے تکلیف دہ تجربے سے گزرنا پڑا: دعا ملک
ریلوے حکام کے مطابق قراقرم اور دیگر ٹرینیں ساہیوال کے راستے کراچی جائیں گی، جبکہ ملت ایکسپریس فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہور اور ساہیوال کے راستے کراچی پہنچے گی۔ اسی طرح رحمان بابا ایکسپریس بھی براستہ لاہور اور ساہیوال کراچی روانہ ہوگی۔
کراچی سے آنے والی ٹرینوں کے روٹس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کو لاہور، ساہیوال، سانگلہ ہل اور فیصل آباد کے راستے مختلف شہروں کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔
بابا گورونانک کی برسی تقریبات کا آج آخری روز،سلامتی اور بقا کیلئے دعائیں