WE News:
2025-08-10@10:25:42 GMT

ریچھوں کا کیلیفورنیا کے کیبن پر دھاوا، فریج لوٹ لیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

ریچھوں کا کیلیفورنیا کے کیبن پر دھاوا، فریج لوٹ لیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ٹاہو کیز میں ایک خالی کیبن میں ماں ریچھ اور اس کا بچہ داخل ہو گئے اور ریفریجریٹر سے کھانے کی تلاش میں مصروف نظر آئے۔ یہ واقعہ سیکورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ریچھ سیدھے داخلی دروازے سے کیبن میں داخل ہوتے ہیں اور فوراً کچن کا رخ کرتے ہیں، وہاں پہنچ کر وہ ریفریجریٹر کھولتے ہیں اور اس میں موجود اشیا کو کھنگالنا شروع کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ بند ڈبوں کو بھی کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خوش قسمتی سے اس واقعے کے وقت کیبن میں کوئی موجود نہیں تھا، یہ پہلا موقع نہیں کہ علاقے میں ریچھوں نے ایسی ’چوری‘ کی ہو۔ گزشتہ برس بھی ایک شہری، اسکاٹ کلاؤٹیئر، نے ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک ریچھ ان کے ساؤتھ لیک ٹاہو کے کیبن میں گھس کر ریفریجریٹر سے جیلی کی بوتل نکال رہا تھا۔

پولیس حکام نے علاقے کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور کیبنز کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریچھ کیلیفورنیا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ریچھ کیلیفورنیا کیبن میں

پڑھیں:

بنوں: ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، 1 اہلکار شہید، 3 زخمی

تصویر بشکریہ جیو نیوز

بنوں کے علاقے تختی خیل میں فرینٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد فرینٹیئر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دلیر کتے نے گھر میں گھسنے والے ریچھ کو بھگا دیا
  • چالاک ریچھ کی انٹری: دروازے کا ہینڈل گھما کر گھر میں داخل
  • لیببو گُڑیا کی بڑھتی مقبولیت بڑی چوری کا باعث، 30 ہزار ڈالر کا نقصان
  • لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
  • بنوں میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس کا کامیاب مشترکہ آپریشن
  • لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا
  • لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا
  • بنوں: ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، 1 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • کراچی، بلدیہ جنگل اسکول کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ، ایک شخص زخمی
  • کیلیفورنیا کے ساحلوں پر نیلی وہیلز کی خاموشی، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی