ایران میں موساد کے تین جاسوسوں کو پھانسی دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تین افراد کو قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔ ان افراد کے تعاون کی وجہ سے ملک کی ایک اہم شخصیت شہید ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تین جاسوسوں کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تین افراد کو قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔ ان افراد کے تعاون کی وجہ سے ملک کی ایک اہم شخصیت شہید ہوئی تھی۔ ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادریس علی، آزاد شجاعی، اور رسول احمد رسول کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایران کے اندر قتل و غارت کی کارروائیوں کے لیے سامان درآمد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان مجرموں نے ایران میں مہلک آلات اور اسلحہ اسمگل کیا، جس کے نتیجے میں ملک کی ایک اہم شخصیت کی شہادت واقع ہوئی۔ موساد کے جاسوسوں کی پھانسیوں پر شمال مغربی ایران کے شہر ارومیہ میں عمل درآمد کیا گیا۔ عدلیہ نے تینوں افراد کی تصاویر بھی جاری کیں۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی ایران نے ایک شخص کو موساد کے ساتھ تعاون کے الزام میں پھانسی دے دی تھی۔ دوسری جانب ایرانی حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ جاسوسی سے متعلق مقدمات کی کارروائیوں کو تیز کرے گی، خاص طور پر 13 جون کو اسرائیلی جارحیت کے بعد، جو واضح طور پر زمین پر موجود جاسوسوں اور انٹیلیجنس معلومات پر مبنی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکی صدر نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کیلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا
اپنے ایک بیان میں مشرقی وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ ایران سے بھی بات ہو رہی ہے، لیکن ایران نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے، ہم ایران سے مذاکرات کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا۔ یہ بات مشرقی وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا 21 نکاتی منصوبہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن میں کچھ رہنماؤں کو دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ آنے والے چند روز میں غزہ سے متعلق کسی نہ کسی بریک تھرو کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اسٹیو وٹکوف نے مزید کہا ایران سے بھی بات ہو رہی ہے، لیکن ایران نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے، ہم ایران سے مذاکرات کرنے کے خواہشمند ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، تقریباً 50 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے سربراہان شریک ہوئے۔ ملاقات کے بعد امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ کے بارے میں انکی عظیم رہنماؤں کے ساتھ یہ بہت اچھی اور کامیاب ملاقات رہی ہے۔