پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا جبکہ رواں سال مون سون بارشیں 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ اسپیل کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم، گوجرانوالا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔
26 سے 28 جون کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہوسکتا ہے، ڈی جی پی ڈٰ ایم اے
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے دریائے ستلج اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے، انہوں نے عوام کو الرٹ رہنے، نشیبی علاقوں سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان تو ٹل گیا لیکن تیز ہواؤں اور بارشوں کا خطرہ موجود ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان
ہفتے کے روز اپنے ایک خصوصی پیغام میں عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا اور تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔انہوں نے گنڈا سنگھ میں پانی کی سطح میں اضافے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھارتی ڈیموں میں پانی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارش کا سبب بننے والا نیا نظام ستلج میں پانی کی سطح کو بلند کر سکتا ہے اگر اپ اسٹریم آبی ذخائر سے پانی چھوڑا گیا تو اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا نیا سلسلہ سے ملک کے بالائی علاقوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون برسات، پی ڈی ایم اے عوام سے رابطے میں رہے،مریم نواز
ڈی جی نے کہا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی اور محکمہ آبپاشی سمیت حکام چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کو یقینی بنائیں۔عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے آئندہ مون سون بارشوں کے دوران جان و مال کی حفاظت کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آبپاشی اور امدادی ایجنسیوں کے درمیان بروقت ردعمل اور تال میل کی اہمیت پربھی زور دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الرٹ بارش پاکستان ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا