غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتل عام جاری، مزید 41 شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

غزہ (سب نیوز) صہیونی فوج کے ہاتھوں امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، آج مزید 41 فلسطینی اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن گئے جن میں کم ازکم 14 افراد کو امدادی مراکز کے قریب شہید کیا گیا۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو صبح سے اب تک اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں کم از کم 41 افراد کو شہید کر دیا ہے، جن میں 14 افراد امدادی مراکز کے قریب جاں بحق ہوئے۔الجزیرہ کے مطابق یہ غزہ ہیومنیٹیرین فانڈیشن کے زیرِ انتظام امدادی مراکز اسرائیلی افواج کے قریب قائم کیے گئے ہیں، جہاں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور اسنائپرز تعینات ہوتے ہیں۔جب بڑی تعداد میں لوگ امداد کے حصول کے لیے ان مراکز پر جمع ہوتے ہیں تو وہ اسرائیلی فائرنگ کا آسان ہدف بن جاتے ہیں۔
تشویشناک طور پر ان امدادی مراکز پر لوگوں کو امداد کے حصول کے لیے صرف 20 منٹ دیے جاتے ہیں اور جیسے ہی یہ مختصر وقت ختم ہوتا ہے، اکثر فائرنگ شروع ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ شہید ہو رہے ہیں۔خطرے کے باوجود لوگ وہاں جانے پر مجبور ہیں، کیونکہ اگر وہ نہ جائیں تو ان کے بچوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے منگل کے روز بتایا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں متنازع نجی امدادی مراکز کے قریب امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 410 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دفتر کے مطابق یہ اموات ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔اقوام متحدہ نے ان امدادی مراکز کو تنازع کی زد میں آنے والے مقامات قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کو اس طرح کے خطرناک حالات میں امداد کے لیے مجبور کرنا بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے فاٹا، پاٹا پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد نہ کرنے کی اپوزیشن کی تجویز مسترد کردی حکومت نے فاٹا، پاٹا پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد نہ کرنے کی اپوزیشن کی تجویز مسترد کردی نومئی سے متعلق مقدمات معافی کااختیار نہیں، اعظم نذیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے چور چور کے نعرے ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں، بجٹ نے ثابت کردیا یہ سسٹم نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی شہدا کے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ان کا خون قومی قوت کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ، پاکستان کو چوکنا اور ایران کو پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،سینیٹر عرفان صدیقی ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فوج کے ہاتھوں امداد کے

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: شہدا کی تعداد 65 ہزار 419 سے متجاوز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ  میں  اسرائیل کی جاری جارحیت اور جنگی کارروائیوں میں اب تک 65 ہزار 419 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 67 ہزار 160 افراد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  وزارت  صحت کے ترجمان نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 لاشیں مختلف اسپتالوں میں لائی گئیں، جن میں سے چار افراد کو ملبے تلے سے نکالا گیا،  مزید 175 زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  درجنوں افراد تاحال ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے پڑے ہیں لیکن ریسکیو ٹیموں کو شدید بمباری اور محاصرے کے باعث ان تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں امدادی سامان لینے کی کوشش کرنے والے 5 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کردیا جبکہ 20 زخمی ہوگئے،  اس طرح 27 مئی کے بعد سے اب تک 2,531 فلسطینی امداد کے حصول کے دوران شہید اور 18,531 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہےکہ  اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو دوبارہ حملے شروع کیے تھے، جس کے بعد سے اب تک 12,823 فلسطینی شہید اور 54,944 زخمی ہوچکے ہیں،  یہ حملے اس جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے بعد کیے گئے جس پر رواں سال جنوری میں اتفاق ہوا تھا۔

واضح رہےکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) گزشتہ نومبر میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں بھی نسل کشی کے مقدمے کا سامنا ہے، جہاں غزہ پر جاری اس جنگ کو عالمی برادری نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہےکہ غزہ میں امداد کے نام پر درحقیقت امریکا اور اسرائیل دہشت گردی کر رہے ہیں، وہ نہ صرف محاصرہ قائم رکھے ہوئے ہیں بلکہ انسان دوست امدادی قافلوں اور مشنز کو بھی بزور طاقت ناکام بنا رہے ہیں۔

 عالمی ادارے اس کھلی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مظلوم فلسطینی عوام کو فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کے لیے عملی اور فیصلہ کن اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • صیہونی رجیم کے حساس مراکز اور اداروں تک رسائی مقام شکر ہے، ایرانی انٹیلیجنس
  • نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملے، 59 شہید،درجنوں زخمی
  • اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمبار ی اور فائرنگ:ایک ہی دن میں 63 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت: شہدا کی تعداد 65 ہزار 419 سے متجاوز
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک اور کینیڈا کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ
  • غزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ
  • اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں فوجی دستے داخل( 68 فلسطینی شہید)
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے
  • امدادی فلوٹیلا کو غزہ کی ناکہ بندی نہیں توڑنے دیں گے، اسرائیلی ہٹ دھرمی
  • غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیل