جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کی سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی تاہم کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔
سماعت کے موقع پر شیخ رشید، زرتاج گل، راجا بشارت، ایمان طاہر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات کی سماعت آج ہو گی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل نہ ہونے کا امکان
بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔ آج مقدمے کا جیل ٹرائل نہیں ہو سکا۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
سانحہ 9 مئی کے دیگر 11 کیسز میں بھی کوئی کارروائی نہیں ہو سکی اور عدالت نے ان مقدمات کی سماعت بھی 3 جولائی تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس مقدمات کی سماعت
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست مسترد کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے اور اس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ اس معاملے پر براہِ راست عدالتی کارروائی نہیں بنتی اور قانون کے مطابق متعلقہ فورم نیپرا ہے۔ اسی لیے عدالت نے درخواست جمع کرانے اور شکایت کے معاملے کو نیپرا کے پاس بھیجنے کی ہدایت دی۔
عدالت نے مزید کہا کہ نیپرا شکایت موصول ہونے کے بعد ایک ماہ میں فیصلہ کرے اور اپنی رپورٹ ایم آئی ٹی 2 میں جمع کروائے۔ عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق اس طرح کی درخواستیں قابل سماعت نہیں، جب کہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 39 کے تحت درخواست گزار کے پاس پہلے ہی نیپرا سے رجوع کرنے کا اختیار موجود تھا۔