بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع، تمام مقدمات کے چالان طلب
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جج کے روبرو اہلیہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں ان کی عدالتی روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس سے تمام مقدمات کے چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔ اسلام ٹائمز۔ 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف تمام مقدمات کے چالان طلب کرلیے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی عدالتی روبکار سے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس سے تمام مقدمات کے چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیسز میں عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی اور آئندہ تاریخ پر فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کے کیسز کی سماعت بھی 3 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
عدالتی کارروائی میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، آرمی میوزیم پر حملے، حساس عمارت جلانے اور میٹرو اسٹیشن کو نذر آتش کرنے جیسے مقدمات شامل ہیں، جو 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات سے جڑے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تمام مقدمات کے چالان طلب کی سماعت عدالت نے
پڑھیں:
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید دو مقدمات کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔
مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔