---فائل فوٹو 

بلوچستان حکومت نے یکم سے دس محرم الحرام کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

محکمۂ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، استا محمد، کچھی، سبی اور کوئٹہ شہر میں مختلف پابندیاں عائد رہیں گی جن میں تمام اقسام کے اسلحہ کی نمائش، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، نفرت انگیز کتب، رسائل، سی ڈیز اور کیسٹس کی نمائش و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

اسی طرح محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر غیر متعلقہ اور مشکوک افراد کے داخلے، دیواروں پر چاکنگ اور پوسٹرز لگانے، چھتوں و کھڑکیوں پر کھڑے ہونے، دیگر شہروں سے آنے والے ذاکرین، علماء اور اشتعال انگیز مقررین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محرم الحرام، فول پروف سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری اضلاع کو دیدی گئی، آئی جی

کراچی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت.

..

محکمۂ داخلہ کے مطابق محرم کے جلوسوں اور مجالس کے سوا پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی جبکہ امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کے اطراف بغیر اجازت دکانیں، خیمے یا مکانات کرائے پر دینا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

سڑکوں پر بھیک مانگنے پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محرم الحرام پر بھی

پڑھیں:

سندھ میں دفعہ 144نافذ 9،10محرم کو ڈبل سواری پرپابندی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محکمہ داخلہ سندھ نے یکم محرم سے دس محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت
نامے بھی معطل رہیں گے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ صوبے میں ڈرون ہیلی کیم اور بغیر اجازت جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی رہے گی۔ لائوڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر بھی پابندی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایکس پر اشتہارات میں ہیش ٹیگز پر مکمل پابندی عائد
  • محرم الحرام کے دوران بلوچستان کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
  • محرم الحرام کے دوران عائد ہونے والی پابندیاں اور مسائل، ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس
  • سندھ میں دفعہ 144نافذ 9،10محرم کو ڈبل سواری پرپابندی
  • گوگل پلے اور ایپ اسٹور نے دو خطرناک ایپس پر پابندی عائد کردی
  • 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
  • یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی
  • یوم عاشور کے موقع پر سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی