بانیٔ پی ٹی آئی کو کوئی مائنس کر ہی نہیں سکتا: جاوید ہاشمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کوئی مائنس کر ہی نہیں سکتا۔
جاوید ہاشمی نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے مؤقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، عمران خان رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظور ہونے پر علیمہ خان کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اس وقت چھوڑا تھا جب وہ جرنیلوں کے قریب ہوگئے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بندہ رہ ہی نہیں گیا، کون سی پارٹی ہے جس کو سیاسی پارٹی کہا جائے، جو آئین اور جمہوریت کی بات نہیں کرتا وہ سیاست نہیں کر رہا۔
جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ میں نہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں نہ پی ٹی آئی میں ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔
ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔