اسرائیل غزہ میں غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کرکے بدترین دہشتگردی کا مظاہرہ کر رہا ہے، ضیاءالدین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور فلسطینی عوام کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری اور خوراک کی قلت جیسے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر کے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ فلسطین کے مظالم مسلمانوں کیلئے بین الاقوامی قوانین اور ضمیرِ انسانی کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ اسرائل وحشیانہ بمباری اور بھوک افلاس کے ذریعے اہل غزہ پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، وقاص احمد بٹ، سلمان ایوب،ڈاکٹر لیاقت، فہیم صدیقی، انجینئر لیاقت علی، محمد انس واحدی سمیت دیگر قائدین اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔
قائدین نے مزید کہا کہ فلسطین انبیاء علیہم السلام کی سرزمین ہے اور بیت المقدس قبلہ اوّل سے پوری امت مسلمہ کا گہرا ایمانی اور عقیدتی تعلق ہے۔ اسرائیل کی جارحیت محض ایک قوم پر حملہ نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کیخلاف اعلانِ جنگ ہے۔رہنماؤں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور فلسطینی عوام کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لاہور
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔