میر عطا الرحمن مینگل کے قتل کی ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل کے بیٹے نامزد
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
میر عطا الرحمن مینگل کے قتل کی ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل کے بیٹے نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز)سابق وزیراعلی بلوچستان کے بیٹے میر عطاالرحمن مینگل کے قتل کے ایف آئی آر میں مینگل قبیلے کے سربراہ اسداللہ مینگل اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے بیٹے میر گورگین مینگل کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر آڑنجی کے لیویز تھانے میں درج کی گئی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان کلاشنکوفوں کے ساتھ آئے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میر عطاالرحمان زندگی کی بازی ہار گئے اور ان کا بیٹا مطیع الرحمان زخمی ہو گیا۔میر عطاالرحمان کو چند روز قبل وڈھ کے علاقے آڑنجی میں قتل کیا گیا تھا جبکہ حملے میں ان کے بیٹے زخمی ہو گئے تھے۔
میر عطاالرحمان کا شمار ضلع خضدار کی اہم سیاسی اور قبائلی شخصیات میں ہوتا تھا۔ وہ بلوچستان کے سابق نگراں وزیر اعلی میر نصیر مینگل کے بیٹے اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل کے بھائی تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزراکی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری وفاقی وزراکی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا،پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا، خواجہ آصف سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیز میں بھی امریکا کا ساتھ دیں، اسحاق ڈار مون سون سیزن کا آغاز،ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ڈی اے متحرک نائب وزیراعظم جولائی میں امریکا سمیت 4 اہم ممالک کا دورہ کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مینگل کے بیٹے ایف آئی آر
پڑھیں:
حلقہ این اے 66 ‘ بڑا اپ سیٹ‘ نثار چیمہ کی جگہ بلال فاروق تارڑ نامزد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ مسلم لیگ نون کی قیادت نے اپنا امیدوار تبدیل کرتے ہوئے اس حلقے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ وزیر آباد اور گکھڑ میں تارڑ برادران اور ان کے ساتھیوں کے ڈیروں پر جشن کا سماں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 66 وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ کو عدالت کی طرف سے سزا ملنے کے بعد الیکشن کمشن نے یہ حلقہ خالی قرار دے دیا تھا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ میاں نواز شریف نے این اے 66 وزیر آباد سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ نون نے ان کے بھائی اور سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار چیمہ کو ٹکٹ جاری کر دیا اور وہ کامیاب ہو گئے۔ تاہم 2024ء کے الیکشن میں ڈاکٹر نثار چیمہ کامیاب نہ ہو سکے اور 60 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ کے حصے میں آئی، محمد احمد چٹھہ نے ایک لاکھ 60 ہزار 676 ووٹ اور ڈاکٹر نثار چیمہ نے ایک لاکھ 633 ووٹ حاصل کئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ہارنے کے بعد ڈاکٹر نثار چیمہ نے پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی کی تھی جوکہ ریکارڈ پر ہے اور یہی بات انہیں لے ڈوبی ہے۔