اپوزیشن لیڈر نے صوبے میں تبدیلی کا عندیہ دےدیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے صوبے میں تبدیلی کااشارہ دے دیا۔
نجی ٹی وی سےگفتگو میں ڈاکٹرعباد نے کہا کہ ثابت کریں گے یہ کے پی حکومت کا آخری بجٹ ہے، کے پی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہو گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبے میں سیاسی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے یہ خیبرپختونخوا حکومت کا آخری بجٹ ہے۔
ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ صوبے میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بدانتظامی اور لوٹ مار کی جا رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے لوگ خود اپنی ہی پارٹی پر اعتماد کھو چکے ہیں، جس کا واضح ثبوت اندرونی اختلافات اور موجودہ بجٹ کی منظوری میں درپیش مشکلات ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کے اس بیان کے بعد صوبے میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کے بعد ایوان میں نمبر گیم غیر یقینی صورتحال اختیار کر چکی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر
پڑھیں:
بناولنٹ فنڈ پالیسی میں اہم تبدیلی ,سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر کتنی رقم ملے گی؟
ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بناولنٹ فنڈ کی ادائیگیوں کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ملک ابرار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق گریڈ 1 سے 10 تک کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر 5 لاکھ روپے، گریڈ 10 سے 16 تک ریٹائرمنٹ پر 10 لاکھ روپے اور گریڈ 16 کے بعد ریٹائرمنٹ پر 15 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا
فنڈ کے حکام نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مالیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک فرم کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس فرم کی طرف سے ہمیں ٹائم لائن فراہم کی جائے گی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود پی پی کے رکن آغا احسن اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد مرنے کا انتظار کر رہی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے نئی پالیسی کے مالیاتی مضمرات کا جائزہ لینے کے لیے فنڈ کو 90 دن کا وقت دیا۔
اجلاس میں وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی ریلیف کے حوالے سے بریفنگ بھی طلب کی گئی جس پر کمیٹی کے ارکان نے سوال کیا کہ پاور ڈویژن سے پوچھا جائے کہ ریلیف کا طریقہ کیا ہو گا۔
فیصل آباد سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
بعد ازاں کابینہ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔