سینٹ کمیٹی؛ حج سے محروم 67 ہزار پاکستانیوں کو رقم واپس کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے حج سے محروم رہ جانے والے 67 ہزار پاکستانیوں کے 36 ارب 43 کروڑ روپے بغیر کسی کٹوتی کے15 اگست تک واپس کرنے کا حکم دید یا۔
36 ارب 43 کروڑ بغیر کٹوتی 15 اگست تک واپس کیے جائیں، 41 پرائیویٹ حج آپریٹرز سے فہرست منگوانے کی ہدایت ،مشاہیر سروسز ، ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ ،خوراک ،کیٹرنگ ٹھیکوں میں شفافیت یقینی بنا ئی جا ئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمر ایوب کی جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عمر ایوب کی جانب سے ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے تین مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔