اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی، ایسے افغان شہری بھی موجود ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی او آر کارڈ ہولڈز کے کاروبار اور جائیدادیں پاکستان میں موجود ہیں، پراپرٹیز بیچنے اور کاروبار سمٹنے کے لیے وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے افغان مہاجرین کی بڑی تعداد کو واپس افغانستان بھیجا گیا ہے، اس کے علاوہ ایران سے بھی افغان شہریوں کی بڑی تعداد کابل پہنچی ہے۔

حال ہی میں چین میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے، افغانستان کی حکومت نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کے لیے کچھ مہلت دینے کی اپیل کی تھی۔

20 مارچ 2025 کو افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے افغان مہاجرین کی بتدریج واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں پورے ملک میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، لیکن کچھ مسائل ایسے ہیں جن کی وجہ سے پناہ گزینوں کی ایک ہی وقت میں آمد کے لیے تیاری کرنا مشکل ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مارچ کے اوائل میں حکومت پاکستان نے افغان سٹیزنز کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغان سٹیزنز کارڈ رکھنے والوں کی تفصیل جمع، کرائے دار، مزدور اور کاروباری افغان باشندوں کی اسکریننگ کی جانی تھی۔
مزیدپڑھیں:شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں پی او آر کارڈ سے افغان

پڑھیں:

پاکستان، چین، ایران اور روس کا پرامن افغانستان کی حمایت کا اعادہ

اعلامیے کے مطابق فریقین نے ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا، فریقین نے دہشتگردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اجلاس میں افغان حکام پر، افغان سرزمین پر دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس گذشتہ روز روس کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوا، جس میں چاروں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، افغان ریاست کے استحکام اور عالمی امن کے لیے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا، فریقین نے دہشتگردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اجلاس میں افغان حکام پر، افغان سرزمین پر دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے افغانستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر علاقائی اقدامات کی حمایت کی، افغانستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، افغانستان کے ساتھ اقتصادی، تجارتی تعاون اور علاقائی روابط کو وسعت دینے پر آمادگی کا اظہار کیا، فریقین نے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی امداد جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق افغانستان میں دہشتگردی سے متعلق سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، فریقین نے افغان پناہ گزینوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے، لڑکیوں کو تعلیم، کام اور معاشی مواقع تک رسائی دینے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، چین، ایران اور روس کا پرامن افغانستان کی حمایت کا اعادہ
  • پشاور ہائیکورٹ کا افغان مہاجرین کی بے دخلی روکنے کا حکم
  •  پاکستان میں افغان مہاجرین کا ایک اور باب بند، میانوالی کا آخری کیمپ ختم
  • افغان حکومت پر عالمی دباؤ، پاکستان، چین، روس اور ایران کا مشترکہ اعلان
  • وفاقی حکومت کا 40سال پرانے افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ
  • افغانستان میں دہشتگردی پر تشویش، پاکستان، چین، روس اور ایران کا افغان حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ
  • وفاقی حکومت کا 40 سال پرانے افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ
  • افغان دشمنی کی وضاحت
  • پاک افغان تعلقات کا نیا چیلنج