روس امریکا تعلقات: بہتری کا کریڈٹ پیوٹن نے ٹرمپ کو دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ براہِ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیوٹن نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے باعث روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کی سمت میں پیشرفت ہونا شروع ہوئی ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
روسی صدر نے واضح کیا کہ اس ممکنہ ملاقات کےلیے محتاط اور جامع تیاری کی ضرورت ہوگی، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ ملاقات ہوسکتی ہے۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کچھ پہلوؤں میں بہتری کی طرف گامزن ہوئے ہیں۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگرچہ سفارتی سطح پر ابھی ہر بات پر اتفاق نہیں ہو پایا، لیکن اہم ابتدائی اقدامات کیے جاچکے ہیں اور اس سمت میں پیشرفت جاری ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ روس اور امریکا کے تعلقات میں مزید بہتری کے لیے یہ مثبت اقدامات بنیاد فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیوٹن نے
پڑھیں:
روس‘ پیوٹن کی صحت سے متعلق ملک بھر میں چہ مگوئیاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس‘ پیوٹن کی صحت سے متعلق ملک بھر میں چہ مگوئیاں
ماسکو: روسی صدر کی صحت سے متعلق ملک بھر اور سوشل میڈیا پر بڑی زور و شور سے چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ایک وڈیو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر غیر معمولی سوجن اور رگیں پھولی ہوئی ہیں۔ مذکورہ مناظر نے ایک بار پھر پیوٹن کی صحت سے متعلق ملک بھر میںنئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بھی مختلف مواقع پر پیوٹن کے چلنے، بیٹھنے یا ہاتھوں کی حرکت سے متعلق غیر معمولی وڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔ مذکورہ حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی صدر کے ہاتھوںکی ایسی صورتحال جسم میں خون کی روانی، اعصاب یا دیگر اندرونی بیماریوں کا اشارہ ظاہر کرتا ہے تاہم اس سلسلے میں روسی حکام کی جانب سے پیوٹن کی صحت سے متعلق کوئی وضاحت منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ وڈیو ایسے وقت پر منظر عام پر آئی جب روس کی سیاسی فضا میں پہلے ہی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔