تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے محرم کنٹرول روم بنانے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران عمار یاسر علوی نے کہا کہ حکومت سندھ محرم کنٹرول روم قائم کرکے باقاعدہ میڈیا کے ذریعے اسکی تشہیر کرے, سندھ کے تمام اضلاع کی مقامی انتظامیہ کو مجالس و جلوس کے راستوں میں روشنی وصفائی کا انتظام کرنے کا پابند بنایا جائے اور متعلقہ ادارے مجالس و جلوس کے لیے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے اجتناب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے حکومت سندھ سے محرم الحرام میں ضابطہ عزاداری کے تحت محرم کنٹرول روم بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے کنوینر عمار یاسر علوی نے ہفتے کو کراچی پریس کلب میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کنٹرول روم سے ہمارے سندھ میں قائم شدہ 72 عزاداری سیلوں کے کنوینرز کے ساتھ منسلک کیا جائے، ضلعی کنوینرز سے مربوط رابطے سے کل عدم عناصر کی ممکنہ ناخوشگوار واقعات کی روک تھام ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن اسرائیل زخمی ہے اس تناظر میں عزادروں کے تحفظ کے لیے فول پروف اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ محرم کنٹرول روم قائم کرکے باقاعدہ میڈیا کے ذریعے اسکی تشہیر کرے، سندھ کے تمام اضلاع کی مقامی انتظامیہ کو مجالس و جلوس کے راستوں میں روشنی و صفائی کا انتظام کرنے کا پابند بنایا جائے اور متعلقہ ادارے مجالس و جلوس کے لیے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے ہر پلیٹ فارم پر حوصلہ شکنی کی جائے، ضلعی کنوینرز کی کنٹرول روم سے مربوط کیے جانے سے کالعدم عناصر کسی بھی ناخوشگوار حالات پیدا کرنے یا خرابی کا سبب نہیں بن سکیں گے۔
عمار یاسر علوی نے کہا کہ بھارتی جبر و استعداد کا بے جگری سے مقابلہ کرنے والے نہتے کشمیری ہوں یا عوام یا اسرائیلی جارحیت کے سامنے سینہ سپر فلسطینی و ایرانی ہوں، سب کے پیچھے وہی جذبہ حسینی کار فرما ہے جس نے شہ رگ سے خنجر کو کاٹ دینے کا ہنر سکھلایا۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ دادو اور شکارپور میں سیکورٹی اور روٹس کیمسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے عناصر کو امن کمیٹیوں سے نکالا جائے تاکہ ملک و قوم کے بد خواہوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم کنٹرول روم مجالس و جلوس کے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔